پاکستان اور اٹلی کا انسداد منشیات اور بارڈر سیکورٹی کیلئَے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اٹلی کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اوورسیز چودھری سالک حسین بھِی موجود تھے۔
انہوں نے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی جس میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران پاکستان اور اٹلی کا اسداد منشیات اور بارڈر سیکورٹی کیلئے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ بھی کیا۔
وفاقی وزراء کی اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزراء کی ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلنگ کیخلاف مربوط اور مؤثر لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے اٹلی میں قید 42 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان