شدید گرمی کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: شدید گرمی کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارش اور ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور ساتھ ہی شدید گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج مزید دو گھنٹے جبکہ کل بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پشاور کے علاوہ صوبہ کے دیگر اضلاع چارسدہ، مردان اور کوہاٹ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کے نام عمران خان کا خط بہت دیر سے آیا، رانا ثناء اللہ