تخت بھائی، مچھر مار سپرے اور صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

ویب ڈیسک: تخت بھائی میونسپل ایڈمنسٹریشن نے علاقے میں مچھر مار سپرے اور صفائی کا آغاز کردیا ہے۔
اس موقع پر تحصیل کونسل چیئرمین حافظ محمد سعید اور ٹی ایم او رحمان شیر سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں نے محتلف وی سیز میں مچھر مار سپرے اور علاقہ بھر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی نمائندگان نے اپنے ہاتھوں سے جھاڑو مار کر مہم کا آغاز کردیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پر صفائی مہم اور مچھر مار سپرے کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس دوران شرکاء نے عوام سے اس مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
شرکاء نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہم سب کی مشترکہ ذمداری بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں گیس کی دریافت،فنڈزکی منصفانہ تقسیم کیلئےصوبائی کمیشن قائم