لنڈی کوتل، آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام امن ریلی کا انعقاد

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں گزشتہ روز نجی سکول میں بم دھماکے کے بعد آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر امن ریلی میں اساتذہ، بلدیاتی نمائندہ گان اور طلباء نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
امن ریلی کے شرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر چارووزگئی چیک پوسٹ تک مارچ کر کے شدید نعرے بازی کی۔
صدر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمد اقبال افریدی نے کہا کہ نجی سکول کو بم دھماکے سے نشانے بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے