پشاور، لوڈ شیڈنگ کیخلاف صدر کی تاجر برادری کا مظاہرہ، روڈ بلاک

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے مرکزی مقام صدر کی تاجر برادری بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل ائی۔
پشاور صدر میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔
مطاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز طوفان سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی تاہم تاحال بجلی کی سپلائی دوبارہ یقینی نہیں بنائی جا سکی ہے۔
تاجر برادری کی جانب سے کہا گیا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔
احتجاج کرتی تاجر برادری نے کہا کہ پیسکو حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود بجلی فراہمی کی صورت حال بہتر نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم