ٹی ایم اے چارسدہ ملازمین کا تنخواہوں و پینشن عدم ادائیگی پر احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی پر علامتی بھوک ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہو گئی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی سے ملازمین معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ ٹی ایم اے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔
بھوک ہڑتالی کیمپ سے مقررین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ٹی ایم اے چارسدہ ملازمین کے لیے گرانٹ جاری کرے۔
بعد ازاں ٹی ایم او چارسدہ کی یقین دہانی پر یونین نے بھوک ہڑتال کیمپ ختم کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں ڈاٹسن اپ حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق