پشاور، شعبہ بازار میں موبائل سنیچرز ڈرامائی انداز میں گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور کے مصروف شعبہ چوک میں موبائل سنیچرز ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی موٹر سائیکل سڑک پر پھسل گئی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران موقع پر موجود عوام نے سنیچرز کو گھیر کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر دوست سنیچر سوار تھے، اس دوران بچی بھی ان کے ساتھ تھی۔ سنیچر نے شعبہ چوک میں ایک شخص سے موبائل چھین لیا جبکہ آگے جا کر ملزمان کی بائیک پھسلن گئی۔ اس سے ملزمان سڑک پر اوندھَ منہ گر پڑے اور لوگوں نے گھیر لیا۔
اس دوران سنیچرز کی شعبہ چوک میں عوام اور پولیس نے خوب درگت بنائی اس کے بعد ملزمان شاہ قبول تھانہ منتقل کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ پشاورکے مصروف چوک شعبہ چوک میں‌موبائل سنیچرز ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لئے گئے.

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کا امکان