باجوڑ میں بم دھماکہ

باجوڑ میں دھماکہ : ایک بچہ جاں بحق ،1 زخمی

ویب ڈیسک:باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ، ایک بچہ جاں بحق جبکہ 1زخمی ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ لوئی خرکی میں ہوا جہاں دو بچے راستے میں کنارے پڑے آئی ڈی بم کا شکار ہو گئے جن میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع