1ارب ڈالر رول اوور

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 1ارب ڈالر رول اوور ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کا مزید 1ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان ہے ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ڈیپازٹس کی مد میں تین ارب ڈالر دیے ہیں جن میں سے دو ارب ڈالر کا قرضہ جنوری میں پہلے ہی ایک سال کے لیے رول اوور ہوچکا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھ کر ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔
وزارت خزانہ نے اس حوالے سے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر کا ڈیپازٹ میچورٹی سے قبل رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد