نواز شریف

ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت ختم ہوجاتی،نواز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہوجاتی، مزدور کو معاشی طورپراوپر اٹھائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج پر بھجوانے والی دارلامان میں مقیم 10خواتین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں ۔
بزرگ خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن سے ملاقات میں اظہار تشکر کیا اور دعائیں دیں۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بزرگ خواتین ہماری ماں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے، آپ نے پاکستان کیلئے بہت سے دعائیں کرنی ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہوجاتی، حج پر جانے والے پاکستان کیلئے دعائیں کریں، اللہ ملک کی خیر کرے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم