بلوچستان، مسافر کوچ میں آتشزدگی، 3 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: بلوچستان میں مسافر کوچ میں آتشزدگی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ میں سوار 28 سواریوں میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
مسافر کوچ میں آتشزدگی کا واقعہ صوبہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں اوتھل کے قریب پیش آیا۔ ذرائع کی جانب سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ک یونکہ کوچ میں کل 28 مسافر سوار تھے جن میں متعدد زخمی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس موقع پر چند مسافروں نے کوچ کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی جبکہ 10 زخمیوں کو اوتھل کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ میں آتشزدگی کے باعث زخمی مقامی ہسپتالوں میں‌زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت بھی تشویشناک ہے، اس لئے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
آتشزدگی کے سبب کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردی گئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری فوج کو دینے کیخلاف درخواست دائر