ہری پور، عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیاں سج گئیں

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیاں سج گئیں۔
ذرائع کے مطابق ان مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری اور بھاو تاو کا عمل مہارت کے ساتھ جاری ہے۔
ضلع میں قائم مویشی منڈیاں جانوروں سے بھر گئیں، یہاں بڑی تعداد میں بھینسیں، گائے، بکرے سمیت تمام چھوٹے بڑے جانور لائے گئے ہیں۔
اس دوران منڈیوں میں لوگ اپنی مرضی کے قربانی کے جانور خرید رہے ہیں ۔ اس دوران خریدار مہنگائی کا شکوہ بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کو دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی