اورکزئی، مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 8 افراد زخمی

ویب ڈیسک: لوئر اورکزئی میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری جس کے باعث 8 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ براستہ باڑہ جاتے ہوئے کھائی میں جا گری۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ لوئر اورکزئی میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے برآمدات بڑھانے کا مطالبہ