بانی پی ٹی آئی کیخلاف متنازع ٹوئٹ پر مقدمہ بن سکتا ہے، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف متنازع ٹوئٹ پر مقدمہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی بڑھنے میں کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، اس لئے اب بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کا راستہ ممکن نہیں رہا۔
رانا ثنا اللہ نے اپنا تجزیہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوگی۔ ان کے متنازع ٹوئٹ پر مقدمہ بن سکتا ہے.
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گورنر خیبرپختونخوا کو باہر پھینکنے کی بات کریں گے تو انہیں بھی باہر پھینکا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  زمینی آپریشن : اسرائیل کا حزب اللہ کے 250جنگجومارنے کا دعویٰ