تحریک انصاف کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کا اعلان

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلائی جائیگی۔
رہنما پی ٹی آئی کا نجی پروگرام میں کہنا تھا کہ ہماری تحریک پرامن ہوگی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت فیصلہ کن مرحلہ میں ہے۔ مین اپوزیشن پارٹیوں کو بھی اس حکومت مخالف تحریک کیلئے اکٹھا کرلیا گیا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ملک اتب ٓگے بڑھےگا جب آئین و قانون کی بالادستی ہو۔ عید کے بعد بڑا اجلاس ہوگا۔ اس کے بعد جو بھی کریں گے آئین و قانون کے اندر رہ کر کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی اور بلاجواز قید کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ