لبنان میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کرنیوالا مسلح شخص گرفتار

ویب ڈیسک: لبنان میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے پر حملہ آور کی فائرنگ کے جواب میں مقامی پولیس نے بھِی فائرنگ کی۔
اس دوران حملہ آور زخمی ہو گیا جسے گرفتار کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی سفارت خانے پر حملہ آور شخص کی شناخت شامی شہری سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مشاورت جاری ہے ،وزیر دفاع