خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں‌بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ