عمان کو ہرا کر آسٹریلیا کا ٹی 20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے جاری مقابلوں میں عمان کو ہرا کر آسٹریلیا نے اپنے سفر کا فاتحانہ آغاز کر لیا ہے۔
میگا ایونٹ کے 10ویں میچ میں عمان نے کینگروز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ دنوں ٹیموں کا بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں میں پہلا ٹاکرا تھا۔
ورلڈ کپ کے گروپ بی کی دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں آمنے سامنے آئِیں۔
ذرائع کے مطابق بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے عمان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
مارکس سٹونیس 66 اور ڈیوڈ وارنر 56 رنز کی سرفہرست رہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے 10 ویں میچ میں آسٹریلیا کے 164 رنز کے جواب میں عمان کی ٹیم 125 رنز پر ہمت ہار گئی۔
اس طرح آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے عمان کو 39 رنز سے شکست دیدی۔

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی