ایل پی جی ایک بار پھر 14 روپے فی کلو مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: 18 فیصد ٹیکس لگنے سے ایل پی جی ایک بار پھر 14 روپے فی کلو مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
اس سے صارفین کیلئَے ایک بار پھر مشکلات جنم لینا شروع ہو جائینگی۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی پر ٹیکس 8 سے 18 فیصد کرنے کے باعث جہاں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے اضافہ ہو گا وہیں سلنڈر بھی 164 روپے مہنگا ہو جائے گا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایل پی جی امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ ظلم قرار دیدیا۔
انہوں نے فیصلے کے خلاف عیدالاضحی سے قبل ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔
دوسری جانب سٹیک ہولڈرز نے ایل پی جی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر دی۔

مزید پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری