پشاور، شاہ ولی قتال میں قدیم ترین درخت کاٹنے پر انکوائری کا حکم جاری

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے شاہ ولی قتال میں قدیم ترین درخت کاٹنے پر خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔
صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے اس حوالے سے بتایا کہ شاہ ولی قتال میں ایک بزرگ اور قدیم ترین درخت کاٹنے کا عمل میرے علم میں نہیں لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اطلاع ملتے ہی اجلاس طلب کیا۔ اس دوران بتایا گیا کہ مذکورہ درخت کاٹنے کے لیے محکمہ جنگلات سے اجازت نامہ وصول کیا گیا تھا۔
صاحبزادہ عدنان قادری نے بتایا کہ اجازت نامہ وصولی کے باوجود انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس میں تمام محرکات سامنے آ جائینگے۔
وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کوئی غیر شرعی یا غیر قانونی عمل کے محرکات سامنے آئے تو قانونی کارروائی کریں گے۔
عدنان قادری کے مطابق دہائیوں تک اس درخت کی حفاظت محکمہ اوقاف نے ہی ممکن بنائی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ