گورنرخیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات، اہم مسائل زیربحث

ویب ڈیسک: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
اس دوران افغان قونصل جنرل نے افغان طلبہ کو ویزہ حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور تجارتی آمدورفت اسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع گورنر ہاوس کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ کی یونیورسٹیوں میں افغان طلبہ کیلئے سیٹیں مختص کرنے اور افغان مہاجرین کارڈز میں توسیع کے معاملات بھی زیر بحث رہے۔
گورنرخیبرپختونخوا کنڈی کا اس موقو پع کہنا تھا کہ افغانستان برادر ہمسایہ اسلامی ملک ہے اور اس کی بہتری و ترقی کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام کی تہذیب، ثقافت، روایات مشترک ہیں۔ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان نے خلوص دل سے ان کی مہمان نوازی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن پر سزا و جرمانے کا فیصلہ