گورنرخیبرپختونخوا

سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا،گورنرخیبرپختونخوا کا علی امین گنڈا پورکو جواب

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا۔
نجی ریڈیو چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈ پورپر تو اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے، ایسے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے آپ کیا امید رکھ سکتے ہیں۔
فیصل کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بیانات سن کر خوشی ہوتی ہے، علی امین گنڈا پور کے سے ایسے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں کچھ محسوس ہو رہا ہے لہٰذا انہیں ایسی باتیں کرنے دیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صاحب سوئچ آن آف کی بات کرتے ہیں، میرے پاس ایک ایسا بٹن ہے جب میں آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس کونسا بٹن ہے اس کے حوالے سے میں صحیح وقت پر بتائوں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو اس کیلئے دوائی استعمال کریں مجھ سے خائف نہ ہوں، میں ایک ایسی جماعت سے تعلق رکھتا ہوں جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت عرصے سے ایک بیان دے رہا ہوں کہ میں کبھی بھی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گایہ اصل میں سیاسی یتیم ہیں اور اب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں ان کی اس کوشش کو ناکام بناؤں گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی فوج کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری