اسد قیصر

اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیل کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیل کے لئے پشاور ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کردی ۔
اسد قیصر کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہو تو اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے اور عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
نیب، ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن کی انکوائری ہو تو اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔
اسد قیصر کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت، نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما رؤف حسن کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور