عمران خان

متنازعہ ویڈیو،عمران خان کاایک بارپھر شامل تفتیش ہونےسےانکار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کی تشہیر کے معاملے پر ایک بار پھر شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے کو وکلا کی موجودگی سے مشروط کردیا۔
ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تحریری انکار کے بعد جیل سے واپس چلی گئی۔
واضح رہے کہ تفتیشی ٹیم پہلے بھی آئی تھی، عمران خان نے سوالات کے جوابات وکلا کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا تھا۔
ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم شام 4 بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں:  فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ