غیر مستقل رکن منتخب

پاکستان8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

ویب ڈیسک: پاکستان8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا ہے ۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے78ویں اجلاس میں ووٹنگ ہوئی، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ میں غیر مستقل رکن کا امیدوار تھا۔
پاکستان سے پہلے ایشیا پیسیفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔
وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے 8ویں باریو این سیکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں ایشیائی ممالک کی نشست خالی تھی جس پر پاکستان بلامقابلہ امیدوار تھا جبکہ 53 ایشیائی ممالک نے پاکستان کو حمایت حاصل تھی ۔
خیال رہے کہ امیدوارکو دو تہائی اکثریت یا 128 ووٹ حاصل کرنے ضروری ہوتے ہیں چاہے وہ بلامقابلہ ہی کیوں نہ ہو۔
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اور10غیرمستقل ارکان ہیں،پاکستان رکن منتخب کے بعد اب 2 سال تک خدمات سرانجام دے گا ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا احتجاج، اسلام آباد میں‌دفعہ 144نافذ