ذی الحجہ کا چاند

سعودی عرب میں ذی الحجہ کاچاندنظر آ گیا، یوم عرفہ15جون کوہوگا

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیاہے، یکم ذی الحجہ 7جون بروز جمعہ کو ہو گی۔
سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ذوالعقد کی 29تاریخ کو ملک کے بیشتر حصوں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول ہوئیں۔
ملک میں کل یکم ذوالحجہ ہے اس طرح سعودی عرب میں عید الاضحی 16 جون کو ہوگی جب کہ 15جون کو یوم عرفات ہے۔
دوسری جانب خلیجی ممالک میں بھی چاند نظر آگیا ہے ۔
سعودی عرب نے اس سال دنیا بھر سے حاجیوں کی ریکارڈ تعداد میں آنے کے پیش نظر حج کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے سڑکوں پر سفید پینٹ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک