عمر ایوب

عمران خان کو جیل میں 6فٹ کا سیل دیا گیا ہے،عمر ایوب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 6فٹ کا سیل دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئین میں ہائبرڈ سسٹم نہیں، پاکستان تحریک انصاف کا ہر رکن محب وطن ہے، آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ پریس گیلری کے صحافیوں کے کیمروں کو اجازت دینی چاہئے، یہ عوامی اسمبلی ہے، ہمیں عوام میں رہنا پڑتا ہے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں یوٹیوبرز کو اجازت دینی چاہئے، وزیر داخلہ کو حاضر ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو جو سیل دیا گیا ہے، وہ 15 فٹ کی بھی جگہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کو 6فٹ کا سیل دیا گیا ہے، ان کو واک کے لیے کم جگہ دی جاتی ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا