بنوں میں آپریشن

سی ٹی ڈی کا بنوں میں آپریشن ،مطلوب دہشت گرد مارا گیا

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی کا بنوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد مارا گیا ۔
دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ تقریبا ً30/25منٹ تک جاری رہافائرنگ روک جانے کے بعد سی ٹی ڈی نفری نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔
دوران سرچ آپریشن ایک نامعلوم ہلاک شدہ دہشت کی نعش پائی گئی جبکہ ان کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے
ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت محمد عمر عرف مصطفی ولد عنا یت اللہ سکنہ وزیر ملا صا حب پیپل بازار ممند خیل ضلع بنوں کے نام سے ہوئی ۔
مارا جانے والا دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں اور پولیس کوبم دھماکوں ،پولیس و سکیورٹی فورسز پرحملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔
ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے ایک عددSMG، 4عددSMG میگزین، 45عددکارتوس، ایک عددبنڈولئیر اورایک عدد ہینڈگرنیڈبرآمد کیا گیا ۔
تھانہ سی ڈی بنوں میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈکرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کا امکان