سوڈان، نیم فوجی دستوں کا گاوں پر حملہ، 35 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: سوڈان میں نیم فوجی دستوں نے ایک گاوں پر حملہ کیا جس سے 35 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے سوڈانی کی فوج کی جانب سے 35 بچوں سمیت 150 افراد ہلاکت کے بدلے ان نیم فوجی دستوں کو بھرپور جواب دینے کا عندیہ دیدیا۔
سربراہ سوڈانی فوج عبدالفتاح البرہان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں نیم فوجی گروپ آر ایس ایف گزشتہ 13 ماہ سے دہشت پھیلا کر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق