فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کا میچ سعودی عرب کے نام، پاکستانی ٹیم کو شکست

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو 2026ء کے ایک میچ میں پاکستان کو سعودی عرب کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ میچ کے پہلے ہاف میں مہمان ٹیم نے دو گول سکور ک ئے جبکہ دوسرے ہاف میں کھیل کے 59ویں منٹ میں سعودی عرب نے تیسرا گول سکور کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کے میچ میں آخر تک 0سعودی عرب کی -3 کی برتری برقرار رہی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو میں پاکستان کو اب تک کھیلے گئے اپنےپانچوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی رینکنگ فائٹ میں فتح حاصل کرلی