ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتوں میں توسیع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر کیخلاف 9 مئِ مقدمات کے حوالے سے انسداد دہشتگردی عدالت سماعت ہوئی۔
اس دوران پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی۔
اس دوران عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتوں میں مزید توسیع دیتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا