آئی ایم ایف قرضہ ابھی نہیں ملا، پاکستان مجبوری میں امریکا سے میچ ہارا، انور مقصود

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور و لیجنڈری مصنف، ادیب ، نقاد اور میزبان انور مقصود نے آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست کی انوکھی وجہ بتا دی۔
انور مقصود نے کہا کہ آئی ایم ایف قرضہ ابھی نہیں ملا، اس لئے پاکستان مجبوری میں امریکہ سے میچ ہارا۔
انہوں نے کہا کہ شاید یہ بھِی آئِی ایم ایف شرط ہو کہ پاکستان امریکہ سے ہار جائے۔
ڈیلاس کے گرینڈ پریری سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں امریکہ نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ ششدر و غصے سے آگ بگولہ ہیں تو وہیں قومی ٹیم پر مزاحیہ میمز کی بارش بھی ہونے لگی ہے۔
شوبز شخصیات بھی پاکستان کی شکست پر دلچسپ ردعمل دیتے دے رہے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا سے پاکستان کی شکست کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔
انور مقصود نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مجبوری میں امریکا سے میچ ہارا ہے کیونکہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔
نامور مصنف اور نقاد و میزبان انور مقصود کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہوگی کہ امریکا سے میچ ہارو، اسی صورت میں قرضہ ملے گا۔ اس کے علاوہ تو مجھے شکست کی کوئی دوسری وجہ نظر نہیں آتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ اب آدھی قیمت میں وہی ٹکٹ فروخت کریں گے کہ لے لو بھائی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، عوام میں خوف و ہراس