لکی مروت، -شہید سی ٹی ڈی پولیس اہلکار وحید خان کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں شہید سی ٹی ڈی پولیس اہلکار وحید خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او لکی مروت تیمور خان پی ایس پی، ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس، پاک آرمی کے افسران ریسکو 1122کے اہلکاروں سمیت سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔
پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی اور ڈی پی او لکی مروت تیمور خان سمیت افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہید کےایصال و ثواب کے لئے دعائیں کی۔
شہید پولیس اہلکار نے تھانہ نورنگ کےحددو گنڈی خانخیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد جام شہادت نوش کیا۔
ذرائع کے مطابق شہید اہلکار کا جسد خاکی آبائی علاقے نواب کلہ روانہ کر دی گئی۔ جہاں شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور