جمرود، 14 سال بعد پکدرہ راجگل کوکی خیل متاثرین کی واپسی کا عمل شروع

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 14 سال بعد پکدرہ راجگل کوکی خیل متاثرین کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرین کی واپسی کے موقع پر پاک فوج کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ علاقہ میں گھروں سمت زراعت و دیگر انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے حکومت سے گھروں کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس کے ساتھ ہی واپس جانے والے متاثرین کا کہنا تھا کہ حکومت سڑکوں کی تعمیر سمیت ترقیاتی کام شروع کرے۔

مزید پڑھیں:  بالا کوٹ ،نوجوان دریائے کنہار میں ڈوب گیا