نوشہرہ، محکمہ ایکسائز نے کروڑوں مالیت کی منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں محکمہ ایکسائز نے اہم کارروائی کرتے ہوئِے کروڑوں مالیت کی منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری محکمہ ایکسائز سید فیاض علی شاہ اور ڈی جی ایکسائز کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں، ڈیلرز اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق عجب باغ چیک پوسٹ، تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پر گاڑی نمبری بی ڈبلیو 954 سے دوران تلاشی 120 کلو گرام چرس اور 1000 گرام آئس برآمد کر کے تین ملزمان موقع پر گرفتار کر لئے گئے۔
ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل، راہگیر مشکلات کا شکار