صوبیہ شاہد نے صوبائِی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل جمع کرا دیا

ویب ڈیسک: لیگی رکن صوبیہ شاہد نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں ”پختونخوا چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2024“ جمع کروادیا۔
بل کے تحت چائڈ میرج کے مرتکب افراد کو 3 سال تک کی سزا کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بل کے مطابق 18 سال سے کم عمر فرد کو بچہ تصور کیا جائے گا۔
اس لئے چائلڈ میرج”کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898“ کے تحت قابل سزا جرم تصور ہوگا۔
صوبیہ شاہد کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری سے بچوں کے حقوق کے تحفظ ملے گی کا۔

مزید پڑھیں:  زرعی یونیورسٹی کا مالی بحران شدید، فنڈز کیلئَے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو خط ارسال