عید الاضحیٰ قریب آتے ہی سینی ٹیشن ملازمین کے مطالبات منظور، فنڈ جاری

ویب ڈیسک: عید الاضحی قریب آتے ہی سینی ٹیشن ملازمین کے مطالبات منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے سینی ٹیشن کمپنیوں کو 87 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کا فنڈ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس فنڈ میں پشاور سینی ٹیشن کمپنی کو 55 کروڑ 30 لاکھ، سوات کو 8کروڑ34لاکھ 28ہزار، کوہاٹ کو 6کروڑ44لاکھ 52ہزار، مردان کو 6کروڑ28لاکھ 31ہزار، ایبٹ آباد کو چار کروڑ، ڈیرہ اسماعیل خان کو 3کروڑ91لاکھ جبکہ بنوں کو 3کروڑ31لاکھ 32ہزار روپے جاری کردئے گئے۔
ذرائع کے مطابق بقایاجات اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے عیدالاضحی آپریشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  41آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع