لکی مروت میں ایک اور پولیس مقابلہ، اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں ایک اور پولیس مقابلہ کے دوران اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تتر خیل بائی پاس پر ایس ایچ او غزنی خیل نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
اس دوران اشتہاری و رہزن حضرت علی ککہ خیل مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی سلیم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا پولیس مقابلہ ہے جس میں تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان