پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ پیش ہوئے۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئِی رہنما عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ اے ٹی سی نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف