ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار جاری

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھیجنے کے بعد ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کے ترسیلات زر بھیجی گئی ہیں۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں ان ترسیلات زر کو ملکی تاریخ میں ایک مہینے کے اندر بھیجا جانے والا یہ سب سے زیادہ زرمبادلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 54 اعشاریہ 2 فیصد اضافے کے ساتھ 3 اعشاریہ 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال اسی مہینے میں2 اعشاریہ 1 ارب ڈالر تھیں۔
اس دوران سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھیجی گئیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلئَے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم