چمن، جھڑپوں میں 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی، 45 مظاہرین گرفتار

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحدی گزرگاہ پر آمدورفت کیلئے پاسپورٹ اور ویزے کی شرط کیخلاف گزشتہ کئی ماہ سے چمن میں احتجاج جاری ہے۔ اب وقت گزرنے کے ساتھ اس میں شدت آتی جا رہی ہے.
گزشتہ روز دھرنہ شرکاء کی جانب سے پولیو مہم میں رکاوٹیں ڈالنے کے بعد مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکار آمنے سامنے آ گئے۔
اس صورتحال میں چمن کے حالات کشیدہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین ہونیوالی جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس دوران 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے جس کے ساتھ زخمیوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی۔
اس دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور سیکیورٹی حکام پر حملہ کرنے پر 45 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ ان پرتشدد واقعات کے سبب کوئٹہ چمن مسافر ٹرین سروس معطل رہی۔اس دوران اس دوران مزید 20 افراد زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا