قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار اخبارات میں دیا جائے، سپریم کورٹ

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف قاسم سوری کی اپیل پر سماعت 9 جولائی تک ملتوی
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل پر سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قاسم سوری متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہورہے جبکہ ان کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے۔ قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے گھر پر نوٹس چسپاں کیا جائے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے قاسم سوری کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم