پشاور میٹرو بس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی، نواز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میٹرو بس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔
انہوں نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انتقام والا نہیں، میرا دھیان اس طرف نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگلا بس کہنے والے اربوں روپے کھا کر غائب ہوگئے، میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے ملک اجاڑ کرچلےگئے، پشاور میٹرو بس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے حکام کے مابین موازنہ کرنا ہوگا کہ کون کیا کر کے گیا اور کون حق پر ہے۔
موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا گیا پھر یہ کیسے دوبارہ آ گئی۔

مزید پڑھیں:  دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگی