افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک: افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔
ذرائِع کے مطابق ان کے ساتھ مزید تین طالبان رہنماء بھی ہیں۔ مسجد الحرام میں لی گئی ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ سراج الدین حقانی اور اُن کے تین ساتھیوں کو حج کی اجازت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے پابندیاں عارضی طور پر نرم کیے جانے کے بعد دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ