اسد قیصر

عوامی مینڈیٹ کی توہین ہم نہیں مانتے،اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے مہم شروع کر رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ کی توہین ہم نہیں مانتے۔
سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جب حق کے فیصلے ہوں گے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے،ہم عوامی طاقت، قانون کی بالادستی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کا خدشہ ہے، بدامنی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، ہمیں کلاشنکوف نہیں قلم اور امن چاہئے، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق وعدوں کوپورا کیا جائے۔
اسد قیصر نے کہاکہ اگر زبردستی فیصلے مسلط کئے گئے تو ہم کسی بھی صورت ان کو قبول نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مشاورت جاری ہے ،وزیر دفاع