65پولیس اہلکار شہید

خیبر پختونخوا میں 5ماہ کے دوران 65پولیس اہلکار شہید،117دہشت گرد ہلاک کئے گئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 65پولیس اہلکارشہید جبکہ سی ٹی ڈی کارروائیوں کے دوران 117انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کئے گئے ۔
کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کارروائیوں کے دوروان 85اہلکاروں کے زخمی جبکہ 299دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال شمالی وزیر ستان میں شدت پسندی کے سب سے زیادہ 40واقعات میں20شدت پسند ہلاک اور 6گرفتار ہوئے۔
ڈیرہ اسما عیل خان میں شدت پسندی کے37واقعات میں 17پولیس اہلکار شہید اور 14زخمی ہوئے۔
ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی آپریشنز کے دوران23شدت پسند ہلاک اور 32گرفتار ہوئے۔
ٹانک میں 33شدت پسندی کے واقعات میں 5پولیس اہلکار شہید اور 2اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 16شدت پسندوں کو ہلاک اور 4کو گرفتار کیا گیا۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ بنوں میں شدت پسندی کے 22واقعات میں 5پولیس اہلکار شہید اور 9زخمی ہوئے جبکہ 5شدت پسند ہلاک اور 13 گرفتار کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری فوج کو دینے کیخلاف درخواست دائر