ایڈمرل نوید اشرف

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ قطر، اہم ملاقاتیں

ویب ڈیسک:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا قطر کا دورہ ، قطری افواج کے چیف آف سٹاف اور کمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے اہم ملاقاتیں کیں ۔
ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات، دو طرفہ بحری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی، نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔
نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:  جلسے کا سٹیج تیار، وزیراعلی خیبرپختونخوا بنوں پہنچ گئے