گینگ گرفتار

لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار ،8بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی عمران کشور نے بتایا کہ پولیس نے 8بچوں کو بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتارکرلیا ، ملزمان نے بچوں سے بدفعلی کروانے کیلئے سرائے کھول رکھی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ سرائے کے مالکان اور منیجرز ان بچوں کو بدسلوکی کیلئے فراہم کرتے اور ان سے زیادتی کرائی جاتی۔
زیادہ تر بچوں کو داتا دربار کے قریب واقع سرائے میں لے جا کر اس کام کیلئے استعمال کیا جاتا۔
انہوں نے بتایاکہ ملزمان سرائے میں آنے والے مہمانوں سے 500سے 1000روپے لے کر زیادتی کیلئے بچے فراہم کرتے تھے۔
ڈی آئی جی کے مطابق 8بچے بازیاب کرائے گئے ہیں ۔
ملزمان میں خالد، بلال، نواز اور رمضان شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر