مودی

مودی کل تیسری بار بھارتی وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے

ویب ڈیسک: نریندر مودی کل تیسری بار بھارتی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے ،بی جے پی کے اتحاد، این ڈی اے کے قانون سازوں کی جانب سے مودی کو وزیراعظم نامزد کر دیا گیا۔
بھارتی صدر دروپدی مرمو نے مودی کو کل اتوار کو حکومت سازی کی دعوت دے دی ہے،نریندر مودی جواہر لال نہرو کے بعد تیسری بار وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہونے والے دوسرے بھارتی سیاستدان ہوں گے۔
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے اجلاس میں نریندر مودی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور خاص طور پر کانگریس پارٹی کا نام لے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
، مودی نے اس بات کا خیال بھی نہیں رکھا کہ انتخابات اب ختم ہوچکے ہیں اور اس اہم موقع پر جب انہیں تیسری بار وزیراعظم نامزد کیا جارہا ہے، وہ جمہوریت کی کامیابی کی بات کرنے کے بجائے اپوزیشن پرتنقید کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدارتی الیکشن :باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کردی