اختیار ولی

9 مئی کے مفروروں کو عام معافی یا این آر او نہیں دیا جاسکتا،اختیار ولی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان ختیارولی خان نے کہا کہ 9 مئی کے مفروروں کو عام معافی یا این آر او نہیں دیا جاسکتا۔
اختیارولی خان نے پی ٹی آئی کے سوات کے جلسے اور رہنمائوں کی تقاریر پر ردعمل میں کہا کہ جلسے میں مفروروں اور چوروں کیلئے این آر او مانگا گیا جو کبھی نہیں دینگے۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سربراہ کیساتھ مذاکرات کی خواہش شتر بے مہار ہے، اب تو سیاستدان بھی آپ سے نہیں ملنا چاہتے، سٹیج پر بیٹھے آج سے سال قبل لفنگے تھے، آج ارب پتی کیسے بن گئے؟
مرکزی رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ مفروروں اور چوروں کو رہائی دلانے کیلئے عدالتوں میں ثبوت پیش کریں، دس سے پندرہ کروڑ رشوت دیں شام کو علی امین گنڈا پور کی کابینہ کے ممبر بن جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سن لے اسمبلی فلور پر نو مئی جیسی سازشوں پر جب تک معافی نہیں مانگی جائے گی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا